اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کی نشست سے یوسف گیلانی کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کا کہنا ہے کہ یوسف گیلانی کی جمہوریت کیلئے خدمات روشن مثال ہیں۔
بلاول بھٹو نے ایوان میں یوسف رضاگیلانی کے بیان کو سراہا، انھوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے ملی بھگت کر کے بل منظور کرایا۔
پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے نمائندگان خود کا احتساب کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئےجدوجہد کی۔