• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ کی مولانا فضل الرحمٰن کو بم پروف گاڑی فراہم کرنے کی ہدایت

کوئٹہ(صباح نیوز) محکمہ داخلہ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ دورہ چمن کے لیے جمعیت علما اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو بم پروف گاڑی فراہم کی جائے۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو 2 فروری تک فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی۔دوسری جانب چمن کے ڈپٹی کمشنر نے مولانا فضل الرحمٰن کو چمن میں سیکیورٹی کلیئرنس سے معذرت کی ہے۔ڈی سی کا کہنا ہے کہ حالات سازگار نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمن کی چمن جلسوں میں شرکت نامناسب ہے۔

اہم خبریں سے مزید