کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا یوسف رضا گیلانی پر حکومت کو فائدہ پہنچانے کا الزام درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس وقت تابعداریمیں بلاول بھٹو آصف زرداری سے دو قدم آگے ہیں.
آصف زرداری یا بلاول بھٹو چاہتے تو یوسف رضا گیلانی سینیٹ اجلاس میں لازماًپہنچ جاتے،سلیم صافی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سنجیدہ ہیں تو انہیں اپنا استعفیٰ پارٹی کے بجائے چیئرمین سینیٹ کو پیش کرنا چاہئے تھا، اہم بل پر سینیٹ میں غیرحاضری سے ملک کو ہی نہیں خود یوسف رضا گیلانی کو بھی نقصان ہوا ہے.
اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر میچ فکسنگ بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے کی تھی لیکن رسوا یوسف رضا گیلانی ہوئے، یوسف رضا گیلانی بطور وزیراعظم پارلیمنٹ کو سب سے زیاد ہ وقعت دیتے تھے۔