اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری لیگی رہنما اسحاق ڈار کا لاہور میں گھر نیلام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ان کی اہلیہ کے اس دعویٰ کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ گھر انہیں تحفہ میں دیا گیا تھا اور وہ اب اسحاق ڈار کی ملکیت نہیں، عدالت نے حکم امتناع خارج کرتے ہوئے گھرکی نیلامی کے خلاف تبسم اسحاق کی درخواست مسترد کر دی، احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار، نیلامی پر دیاگیاحکم امتناع بھی ختم کردیا گیا،پیر کو جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تبسم اسحاق ڈار کی نیلامی کیخلاف درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔