• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں کیوں نہیں پہنچے؟بلاول کی گیلانی کو طلب کرکے پوچھ گچھ، مطمئن نہ کرسکے تو استعفے کا اعلان کردیا، بلاول نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

لاہور(تجمل گرمانی) پیپلزپارٹی کے سنیئر وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے استعفا دینے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، پارٹی ذرائع نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ اجلاس کیلئے اسلام آباد آنے کی بجائے مظفر گڑھ میں سابق ایم این اے ملک نور محمد ربانی کھر کے آبائی گائوں کھر غربی قل خوانی میں چلے گئے حالانکہ وہ ان کی نماز جنازہ میں پہلے ہی شرکت کر چکے تھے، سینیٹ اجلاس چھوڑنے پر پارٹی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید اور ان پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کے الزامات بھی لگائے گئے،بلاول بھٹو نے جمعہ کو یوسف رضا گیلانی کو بلاول ہائوس لاہور طلب کر کے طویل ون ٹو ون ملاقات کی اور ان سے سینیٹ اجلاس میں عدم شرکت بارے میں دریافت کیا جس پر گیلانی مسلسل وضاحتیں دیتے رہے لیکن بلاول بھٹو کو مطمئن کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے،بلاول بھٹو کی ناراضگی کی وجہ سے گیلانی اتوار کو سیال شریف میں ہونے والے جلسہ عام میں بھی شریک نہ ہوئے اور اسلام آباد چلے گئے ۔

ملک بھر سے سے مزید