رالولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے مری کے حوالے سے ایک جیسی مختلف رٹ پٹیشنز کی سماعت آئندہ پیر(سات فروری)تک ملتوی کرتے ہوئے مری کے حوالے سے ٹورازم پلان طلب کر لیا۔ مری بار ایسوسی ایشن،مری ہوٹل ایسوسی ایشن، رضوان الہی،فراز احمد ، صفیان عباسی، عامر عبداللہ عباسی ایڈووکیٹ نے سانحہ مری کے بعد رٹ پٹیشنز دائر کی ہوئی ہیں۔سماعت کے موقع پرسیکرٹری سیاحت اسد اللہ فیض، کمشنر راولپنڈی ڈویژن نور الامین مینگل،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق،اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص صفدر سکندری اور دیگر افسران موجود تھے۔ سیکرٹری سیاحت اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے رپورٹیں عدالت میں جمع کرائی گئیں۔ دوران سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کہا کہ مری ایک بیوٹی کا نام ہےلیکن ہم نے سیاحت کو کوڑا کرکٹ بنا رکھا ہے۔جس تفریحی مقام پر چلے جائیں کوڑے کے ڈھیر نظر آئیں گے۔عوام کو سیاحت کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔اس مقصد کیلئے میڈیا کو استعمال کیا جائے۔جسٹس چوہدری عبدالعزیزنے شجرکاری کے حوالے سے مری کا لینڈ اسکیپنگ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال درخت لگائے جاتے ہیں لیکن ان کی دیکھ بھال کا کوئی انتظام نظر نہیں آرہا ہے۔جس طرح اندھا دھند تعمیرات جاری ہیں آج سے بیس سال بعد کیا حال ہوگا کوئی نہیں سوچ رہا۔ آرگینگ ویلج او رریزاٹ کو فرغ دیا جائے۔مر ی میں گاڑیوں کی بجائے کوئی پبلک پرانسپورٹ سسٹم کو کیوں فروغ نہیں دیا جات۔ عدالت نے تمام اداروں کو پارکنگ ، مری میں سیاحت کے فروغ اور اس کے حوالے سے محکمہ ٹورازم سے مکمل روڈ میپ تیار کر کے اگلی سماعت پر عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت سات فروری تک ملتوی کردی۔