پشاور ( وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان کے ہمراہ سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اور سائیٹ اجلاس کی صدارت کیاجلاس میں سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور محمد عمیر خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رحمان آفریدی،ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد یونس آفریدی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو سنٹرل جیل پشاور کے حوالے سے بریفنگ دی اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر پشاور نے کمیٹی ممبران کے ہمراہ سنٹرل جیل پشاور کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں کو دی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے قیدیوں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور افسران کوہدایت کی کہ قیدوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایات جاری کیں کہ سنٹرل جیل پشاور میں تمام قیدیوں کو فوری طور پر کورونا ویکسین لگائی جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ۔