کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر)دینی درسگاہ معہد الخلیل الاسلامی بہادرآباد میں ختم بخاری اور تکمیل حفظ قرآن کی سالانہ تقریب مہتمم مولانا محمد الیاس مدنی کی زیرصدارت منعقد ہوئی، جمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمنٰ نے طلباءکو بخاری شریف کا آخری درس دیتے ہوئے کہا کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے عقل اور قوت گویائی کے ذریعے حیوانات سے ممتازکیاہے، عقل کے ذریعے انسان خودسمجھتاہے جبکہ قوت گویائی کے ذریعے دوسروں کو سمجھاتاہے،حق کی پہچان کیلئے صرف عقل کافی نہیں وحی کی رہنمائی ضروری ہے،اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا زکریا کاندھلوی، مفتی محمد شاہد امین،جامعہ فاروقیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا عبید اللہ خالد او ردیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں جامعہ بنوری ٹاؤن کے ناظم تعلیمات مولانا امداد اللہ،جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمودسومرو، محمداسلم غوری،قاری محمدعثمان، مولانا محمد غیاث، مولاناسمیع الحق سواتی سمیت جید علماءکرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے، معہد الخلیل الاسلامی بہادرآباد سے امسال مختلف شعبوں کے 292طلباء و طالبات نے سند فراغت حاصل کی، مہمان علماءکرام نے طلباءکی دستار بندی کی۔