کراچی (آئی این پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ملتان سلطان کی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا۔ ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی کپتانی اہم کردار ادا کرتی ہے جب کہ نسیم شاہ کی بولنگ میں بہتری آرہی ہے۔