• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری، 215ہوٹلوں میں 24ہزار سیاحوں کے رہنے کی گنجائش

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)مری میں مختلف کیٹگری کے 215ہوٹل ہیں جن میں 24ہزار سیاحوں کے رہنے کی گنجائش ہے۔مری میں پانچ ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ موجود ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے مری میں 3 سال کے دوران پانچ اسسٹنٹ کمشنر تبدیل کئے گئے۔جنوری کو جب سانحہ ہوا ضلعی انتظامیہ ہزارہ ڈویژن کی ٹرپل ون بریگیڈ سے رابطے میں تھی۔آرمڈ فورسز نے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کی۔مری میں PDMA اور NDMA کا کوئی آفس نہیں نہ کوئی آفیسر تعینات ہے۔کسی بھی ایمرجنسی میں PDMA مری میں ضلعی انتظامیہ کے ذریعے آپریشنز کرتی ہے۔اس بات کا اظہار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی ہدایت پر ٹی ایم اے مری کی طرف سے مرتب کی گئی رپورٹ میں کیا گیا جوکمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل نے عدالت عالیہ میں جمع کرائی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مری میں 5پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کام کر رہے ہیں۔ فی الوقت میونسپل کارپوریشن کے بنائے گئے بائی لاز کے تحت تعمیرات کی اجازت ہے۔ سات جنوری کو کل29گاڑیاں تھیں جن میں13نمک پھینکنے والی،دس لوڈرز،چھ سنو بلورزشامل تھے جو تمام آپریشنل اور درست حالت میں تھیں۔
اسلام آباد سے مزید