• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار پر تازہ امریکی پابندیاں، چیف جسٹس بھی نشانہ

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا نے میانمار کی فوجی حکومت پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ پابندیاں فوجی بغاوت کا ایک برس مکمل ہونے پر عائد کی گئی ہیں اور انہیں ایک علامتی قدم قرار دیا جا رہا ہے کہ عالمی طاقتیں میانمار کے عوام کو نہیں بھولی ہیں۔ تازہ امریکی پابندیوں میں ملکی عدلیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں اٹارنی جنرل اور چیف جسٹس بھی شامل ہیں۔ دریں اثنا ایسی اطلاعات ہیں کہ موجودہ صورتحال میں پیدا ہونے والے سیاسی خلا کے باعث فوجی جنتا اور منظم پیشہ ور گروہوں کے مابین خونریز تصادم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید