• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر سربراہ GDA نے عہدہ چھوڑ دیا

اسلام آباد (طارق بٹ)پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر سربراہ GDA نے عہدہ چھوڑ دیا، حبیب کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے اور عدالتی حکم کی تعمیل میں عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل رضا علی حبیب نے منگل کو پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) ایبٹ آباد بینچ کی ہدایت پر اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ خیبرپختونخوا (کے پی) کے چیف سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں، جس کی کاپی دی نیوز نے حاصل کی، حبیب نے بتایا کہ سردار محمد رمضان نے چیف سیکرٹری اور دیگر کے خلاف پی ایچ سی میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت 26 جنوری 2022 کو مقرر کی گئی تھی جس میں جی ڈی اے کے سربراہ کو 1 فروری 2022 کی سماعت کی اگلی تاریخ کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے وہ پی ایچ سی کے سامنے پیش ہوئے اور کیس کے دلائل کے بعد عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ وہ آج ہی اپنے عہدے کا چارج مثبت انداز میں چھوڑ دیں اور اس کے مطابق تعمیل رپورٹ پیش کریں جس میں ناکام ہونے پر وہ اگلی سماعت کی تاریخ، 9 فروری کو چیف سیکرٹری کو ذاتی طور پر طلب کرے گی۔ حبیب نے لکھا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اور پی ایچ سی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے وہ عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے خط کی ایک کاپی ایڈیشنل رجسٹرار پی ایچ سی ایبٹ آباد کو بھجوا دی۔
اہم خبریں سے مزید