• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹارنی جنرل کا خط توہین عدالت، مقصد نواز شریف کا میڈیا ٹرائل، شہباز شریف

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اٹارنی جنرل کی جانب سے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق لکھے گئے خط پر جوابی خط لکھ دیا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ آپ کے خط سے تاثر ملا کہ خط سیاسی مقاصد کے لئے لکھا گیا، وفاقی کابینہ کی ہدایت پر لکھا گیا خط شریف خاندان کے میڈیا ٹرائل کی کوشش ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ خط عدالتوں میں زیر التوا مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت معاملے پر خط لکھ کر توہین عدالت کی گئی۔ صدر مسلم لیگ ن نے اٹارنی جنرل کو جوابی خط میں یہ بھی لکھا کہ خط لکھتے ہوئے عدالتی حکم کو نظر انداز کیا گیا، آج بھی نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس باقاعدگی سے عدالت میں جمع کرائی جارہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید