کراچی (جنگ نیوز) پاکستان سپُر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے اپنی پرانی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کے چھکے چھڑادیے۔ میچ میں اعظم خان کی جارحانہ بیٹنگ کے ہر جانب چرچے ہیں۔ اعظم خان نے شاندار نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد معذرت خواہانہ انداز اپنایا اور ففٹی کے جشن کے اسٹائل میں ہاتھ جوڑے۔ دلچسپ بات ہے کہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ ان کے والد معین خان ہیں۔ میچ کے بعد انٹرویو میں ان سے اس بابت دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میری پُرانی ٹیم ہے،میں نے ففٹی مکمل کرنے کے بعد ان سے ’سوری‘ کی کہ اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو مجھے براہِ کرم معاف کردیں۔