اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، فضل الرحمان اب کرچیاں اکٹھی کرتے پھررہے ہیں، وہ ہر جگہ سے مسترد ہوچکے۔ایک بیان میں شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ تو ہر جگہ سے مسترد ہوچکے ہیں۔