کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ، جنرل سیکرٹری میر نورجان بلیدی، نائب صدر کوئٹہ محمد قاسم مندوخیل، نائب صدر سریاب میر اسد اللہ لانگو، جوائنٹ سیکرٹری دوست محمد کاکڑ، فنانس سیکرٹری عمران لانگو، لائبریری سیکرٹری ندا بشارت ایڈووکیٹ نے عتیق احمد خان(اے ایس سی ) کے گھر سرکی روڈ پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او انڈسٹریل تھانہ بمع پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیر قانونی طور پر ریڈ کرنے اور لیڈی کانسٹیبل کے بغیر گھر میں داخل ہونے کے ناروا رویئے کی مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے وکلاء کے ساتھ ناروا رویئے اور دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔