• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع پشاور کے قبرستان سکڑ گئے،ڈی سی نوٹس لیں

پشاور(جنگ نیوز)ضلع پشاور کے پر ہجوم آباد ی کی وجہ سے پشاور کے قبرستان سکڑ گئے ٗ اخون بابا ٗرحمان بابا ٗ بیر ی با غ ٗبخشی پل قبرستان ٗ لنڈے سٹرک اور دیگر قبرستان بھر گئے جبکہ مزید لوگوں کو دفنانے کیلئے جگہ نہیں ہے اورقبائلی اضلاع سے لوگوں نے پشاور کی طر ف رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے پشاور کی آباد ی میں اضافہ ہوگیا ہے اور قبضہ مافیا نے قبرستانوں میں گھر آباد کرلئے جبکہ پشاور کے اکثر قبرستان سکڑ گئے ہیں اہلیان پشاور نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طر ح پشاور میں ٹائونوں میں اضافہ ہوا ہے اسی طرح ہرٹائون کیلئے علیحدہ علیحدہ قبرستان کا اہتمام کیا جائے تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ڈپٹی کمشنر پشاورشہرکے تمام قبرستانوں کا سب انتظام اپنے ہاتھ میں لیں اورقبضہ گروپوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پشاور سے مزید