• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL، ملتان سلطانز کی فتوحات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی فتوحات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔پشاور زلمی کو57رنز سے شکست دے کر ملتان نے مسلسل پانچویں فتح حاصل کی اور پلے آف کھیلنے کے امکانات روشن کر لئے ہیں۔بڑے اسکور کے تعاقب میں زلمی کی بیٹنگ مزاحمت نہ کرسکی۔ہفتے کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا لیکن وہاب ریاض ملتان سلطانز کو بڑا اسکور بنانے سے نہ روک سکے۔سلطانز نےتین وکٹ پر222رنز بنائے۔ جواب میں زلمی نے8وکٹ پر165رنز اسکور کئے۔بڑے اسکورکے تعاقب میں بین کٹنگ نے سب زیادہ31گیندوں پر52ناٹ آوٹ رنز بنائے ان کی اننگز میں پانچ چھکے اورتین چوکے شامل تھے۔ حضرت اللہ زازئی نے43رنز 32گیندوں پر بنائے۔شعیب ملک دس رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ردرفورڈ دو رنز بناسکے۔عمران طاہر نے اوپر تلے تین وکٹ حاصل کئے اور آدھی ٹیم کو93رنز پر گھر بھیج دیا۔قبل ازیںکامران اکمل دس رنز بناکر دھانی کا شکار بنے۔حیدر علی12گیندوں پر 24رنز بناکردھانی کا شکار بنے۔عباس آفریدی نےوہاب ریاض کو بولڈ کردیا۔پشاور کے چار وکٹ13رنز پر گر گئے۔ملتان کے لیگ اسپنر عمران طاہر نے25اور شاہ نواز دھانی نے41رنز کے عوض تین تین وکٹ حاصل کئے۔ملتان کےٹم ڈیوڈ نے19گیندوں پر51رنز بنائے ان کی اننگز میں چھ چھکے اوردو چوکے شامل تھے۔خوش دل شاہ نے تین چھکوں کی مدد سے سات گیندوں پر21گیندوں کی دھواں دار اننگز کھیلی۔آخری پانچ اوورز میں74رنز بنائے۔وہاب ریاض کے آخری اوور میں24رنز بنے۔انہوں نےچار اوورز میں55رنز دیئے۔اس سے قبل اسی ٹورنامنٹ میں اسلام آباد نے کوئٹہ کے خلاف229رنز بنائے۔محمد رضوان نے 53 گیندوں کا سامنا کرکے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ملتان کے ٹم ڈیوڈ نے 18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی ۔پال اسٹرلنگ بھی18گیندوں پر نصف سنچری بناچکے تھے۔جبکہ 17گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنانے والوں میں کامران اکمل،آصف علی،حضرت اللہ زازئی نے بنا چکے ہیں۔شان مسعود نے 25 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 35 رنز کی اننگز کھیلی اور جب ٹیم کا اسکور 85 رنز پر پہنچا تھا تو شعیب ملک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔کپتان محمد رضوان نے بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔شان مسعود نے 25 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 35 رنز کی اننگز کھیلی اور جب ٹیم کا اسکور 85 رنز پر پہنچا تھا تو شعیب ملک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

ملک بھر سے سے مزید