لاہور(نمائندہ جنگ) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے ظہرانہ میں پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اورمریم نواز پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد پہلی بار آمنا سامنا ہوا، اس موقع پر بلاول بھٹو نے مریم نواز سے ان کے والد اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔