• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈکوچ ہاکی ٹیم کی تنخواہ منظور نہ ہوسکی، ٹرینر بھی باہر سےلانے کا فیصلہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کیلئے آسٹریلیا سے فزیکل ٹرینر لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ذرائع کے مطابق فزیکل ٹرینر سےساڑھے چار ہزار ڈالرز ماہانہ کا ایک سال کا معاہدہ کیا جائے گا جس کی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے منظوری دے دی ہے، تاہم پی ایس بی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہالینڈ کے سیگفرائیڈ ایکمین کی ماہانہ تنخواہ کی منظوری نہیں دی گئی ہے،انہیں معاہدے کے تحت دس ہزار یورو دیے جائیں گے۔ ذرائع نے جنگ کوبتایا کہ رواں سال قومی ہاکی ٹیم کے 35 انٹر نیشنل میچز کا پروگرام بناکر پی ایس بی کو بھیج دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کو رواں برس سات غیر ملکی ٹور نامنٹ میں بھی شر کت کرنا ہے۔ جس کیلیے25 سے 30 کروڑ درکار ہیں ہوں گے۔
اسپورٹس سے مزید