• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو نہ نکال سکے،فضل الرحمٰن کے ساتھیوں نے انہیں مکھی کی طرح نکال دیا،شیخ رشید

ا سلام آباد (نمائندہ جنگ / نیوز ایجنسیز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو نہ نکال سکے، فضل الرحمن کے ساتھیوں نے انہیں مکھی کی طرح نکال دیا ، ریاستی اداروں ، تنصیبات پر حملہ کرنے والوں اور اسلحہ اٹھانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر انتشار کی بات کی۔ اندھے خواب دیکھنے والی اپوزیشن اپنی موت مر جائے گی۔اپوزیشن کی دلچسپی لانگ مارچ میں نہیں میڈیا میں زندہ رہنا ہے۔ ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے والی اپوزیشن اپنے مفادکے لئے یکجا ہو رہی ہے ، شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے مکھی کی طرح کل باہر نکال پھینکا۔ بلاول کو سلیکٹو اور آصف علی زرداری کو مسٹر 10 پرسینٹ نہیں کہا۔ پہلے یہ استعفٰی دے رہے تھے اب لانگ مارچ کررہے ہیں۔ 23 مارچ کو قوم اپنی افواج کو تاریخی محبت اور خلوص پیش کرے گی۔ سعودی عرب کے وزیر داخلہ منگل کوپاکستان آ رہے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ افغان طالبان سے تعلقات ہیں اور رہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید