• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان قیمتیں کم کریں یا گھر جائیں،ملک ہم سنبھال لینگے، سراج الحق

لالہ موسیٰ ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف کچہری چوک میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قیمتیں کم کریں یا گھر جائیں،ملک ہم سنبھال لینگے، تمام پارٹیوں کی لڑائی اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری کیلئے ہے ، میں عمران خان سے کہنا چاہتا ہوں تمہارے لنگر خانوں کی ضرورت نہیں ، آٹے ، دال ، چین ، چاول ،گھی ، بجلی کی قیمت میں 50 فیصدکمی کرلو تاکہ لوگ زندگی گزارنے کے قابل ہوجائیں ورنہ چھوڑ دو حکومت، گھر چلے جاؤ ۔
اہم خبریں سے مزید