• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ہم کہاں منہ دکھائیں گے‘‘، سرگودھا میں بھائی نے4ملزموں کی زیادتی کا شکار مظلوم بہن قتل کردی

سرگودھا(نمائندہ جنگ)سرگودھا کے نواحی گاؤں میں چار اوباش افراد نے 28سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ غیرت کے نام پر بھائی نے متاثرہ بہن کو ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 4روز قبل گاؤں بہک میں4اوباش افراد نے 28سالہ مسرت بی بی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا وڈیو بھی بنائی اور فرار ہوگئے ۔ تھانہ لکسیاں میں لڑکی کی مدعیت میں 4ملزمان فضل،غلام حسین،شبیر احمد اور ظفر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا،گزشتہ روز اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کا بھائی گھر میں آئی قیامت برداشت نہ کرسکا اور غیرت کے نام پر سارا غصہ بہن کو گولیاں مار کر نکال دیا اور فرار ہوتے ہوئے اہل خانہ سے کہا ہم کہیں منہ د کھانے کے قابل نہیں رہے ،لکسیاں پولیس نے ک دو ملزموں افضل اورغلام حسین اور مقتولہ کے قاتل بھائی یاسر کو بھی گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے ۔ دیگر 2 ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید