کراچی(آئی این پی)وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے کبھی سنجیدہ بیان نہیں دیا، اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا ہر جگہ بہترین استقبال ہوگا، شیخ رشید نے کبھی سنجیدہ بیان نہیں دیا ہے آپ میڈیا والے اس کو سیریس کیوں لیتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد جاہل حکومت کے خلاف لانگ مارچ ہے، مہنگائی سمیت دیگر مسائل پیدا ہوئے ہیں۔