پشاور (جنگ نیوز) دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مکہ مسجد و مدرسہ فقیرآباد نمبر 2 پشاور میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کے علاوہ لاہور سے مدنی قافلے کے ساتھ آنے والے تاجروں کے وفد نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی و نگران پاکستان مجلس رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان دیا ۔اجتماع میں صحافیوں نے بھی شرکت کی اور روحانی بیان سے دلوں کو منور کیا۔ لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ اجتماع تین دن تک جاری رہے گا۔