پشاور(وقائع نگار)عوامی سہولیات اور انکے مسائل کے فوری حل کے لیے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود آج منگل کے روز دوپہر 02 بجے سے 04 بجے تک ڈپٹی کمشنر آفس کی استقبالیہ پر عوامی مسائل سنیں گے اور موقع پر ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کریں گے تاکہ عوامی مسائل کا فوری ازالہ کیا جا سکے اور اُن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا سکیں۔اس سلسلے میں پشاور کے عوام سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی شہری کو پشاور میں ریونیو مسائل، انتقالات، فردات، رجسٹری، ڈومیسائل وغیرہ یا کسی بھی سرکاری محکمے میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو بذات خود ڈپٹی کمشنر پشاور سے ڈی سی آفس کی استقبالیہ، خیبر روڈ، گیٹ نمبر3، کچہری میں منگل کے روزدوپہر 02 بجے سے 04 بجے تک ملاقات کر کے اپنی شکایت درج کر سکتے ہیں۔عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔