• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، علی امین گنڈاپور کے بھائی امیدوار میئر عمر امین گنڈاپور نااہل قرار

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں) خیبر پختوانخوا بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ڈی آئی خان مئیر کے امیدوار اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر مین گنڈا پور کو نااہل قرار دے دیا ، چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ پڑھ کرسنایا۔

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو بلدیاتی انتخابی مہم میں شرکت سے روک دیا۔ تاہم ان کے ڈیرہ اسماعیل خان جانے پر پابندی ختم کردی، گھریلو تقریبات میں شریک ہوسکیں گے۔

احمد کریم کنڈی نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی،عمر امین گنڈاپور کا نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کاروائی ہوگی،خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے ایم پی اے احمد کریم کنڈی نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی ۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اہم خبریں سے مزید