• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی کے ارکان کا ڈاکٹر طارق بنوری پر عدم اعتماد

کراچی(سید محمد عسکری) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ارکان نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صوابدیدی اختیارات واپس لیکر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو دے دیے ہیں کمیشن کے 21میں سے 14اراکین نے حالیہ انٹرویوز برائے تقرری ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا ہے 

وفاقی سیکرٹری تعلیم و پیشہ ور تربیت ناہید شاہ درانی نے اس حوالے باقاعدہ قرارداد جاری کی ہے جس کی بائی سرکولیشن 14 کمیشن اراکین نے منظوری دی ہے۔ 

وفاقی وزارت تعلیم کے زرائع کے مطابق چیرمین ہائر ایجوکیشن پر عدم اعتماد کرنے والے کمیشن اراکین میں، انجنئیر احمد فاروق بازئی، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن، ڈاکٹر عارف نزیر بٹ، سیکریٹری عبدالصبور کاکٹر، ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری، ڈاکٹر اکرم شیخ ، ڈاکٹر نادرہ پنجوانی، ڈاکٹر شائستہ سہیل، ڈاکٹر نوید ملک، وفاقی سیکٹریٹری پشہ ورانہ تعلیم و تربیت، وفاقی سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی، صوبائ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور صوبائی سیکریٹری ایجوکیشن خیبرپختونخواہ شامل ہیں۔ 

چیرمین ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ جی ہاںمیں نے سنا ہے کہ عطاالرحمن نے ایک ایسا رزولیوشن اپنے لوگوں سے کروایا ہے۔ لیکن اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ 

البتہ چونکہ یہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو رد کرنے کی کوشش ہے اسلئے یہ توہین عدالت کے زمرے میں بھی آسکتے ہے۔ عطاالرحمن اور ان کی ساتھیوں کو ایسی حرکتوں سےگریز کرنا چاہئے۔ 

ایک اور اہم بات یہ ہے کہ عطا کی تمام تر کوششیں ایچ ای سی کا کام رکوانے پر مرکوز ہو چکی ہیں۔ جو کہ ہمارے تعلیمی نظام کو بہت نقصان پہنچا رہی ہیں- انکو اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں سے بھی گریز کرنا چاہئے"۔

اہم خبریں سے مزید