اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پیر کو جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کی خیریت دریافت کی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے انہیں گلدستہ پیش کیا جبکہ سینیٹر بہرہ مند تنگئی،سینیٹر پلوشہ خان،سینیٹر مولانا عطا الرحمان، مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعد محمود نے بھی ہسپتال جا کر مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی مولانا عبدالغفور حیدری کے ترجمان نور محمد کاکڑ کے مطابق مولانا کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے تاہم انہیں زیادہ نقل وحرکت سے ڈاکٹروں نے منع کیا ہے ۔