• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، اسحاق ڈار کے بیانات پر پابندی کیخلاف وفاق، پیمرا اور وزارت اطلاعات سے جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیانات پر پابندی کے خلاف وزارت اطلاعات ، پیمرا اور اٹارنی جنرل آفس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 فروری تک جواب طلب کرلیا۔ پیر کو ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن سندھ نے اسحاق ڈار پر پابندی ہٹانے کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار اسد عثمانی کی جانب سے نہال ہاشمی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار سابق وزیر خزانہ اور پارلیمنٹ کے معزز رکن ہیں۔ کسی رکن پارلیمنٹ کی گفتگو اور انٹرویو پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔ اسحاق ڈار کے بیانات پر پابندی آئین کے آرٹیکل 25اور 19اے کی صریح خلاف ورزی ہے۔
اہم خبریں سے مزید