کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیبل فیڈریشن کے عدالتی حکم کے باوجود لاہور میں ہونے والے انتخابات متنازع بن گئے،پی او اے اور پی ایس بی سے الحاق فیڈریشن کے انتخابات پنجاب ایسوسی ایشن کےتنازع کے باعث پنجاب ہائی کورٹ نے نہ کرانے کی ہدایت کی تھی تاہم فیڈریشن کے بعض عہدے داروں نے کرادئیے جس میں احمر ملک صدر، شاہانہ نائب صدر، عاصمہ شہزادی خواتین نائب صدر، اعجاز احمد سیکرٹری جنرل،کفایت اللہ خان خزانچی منتخب ہوئے، تاہم سندھ کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ انہوں نے عدالتی احکامات پر ان انتخاب میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔