بہاولپور(نمائندہ جنگ) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کائونٹر ٹیررازم ونگ کی جانب سے سینئر ممبر بورڈآف ریونیو پنجاب کو مراسلے میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس،سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر حملے، ممبئی دہشت گرد حملے، ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس اورجج ویڈیوکیس کے مقدمات میں ملوث 17اشتہاری دہشت گردوں کی لسٹ جاری کردی ہے، ہرقسم کی پراپرٹی کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، ایف آئی اے کے کائونٹرٹیررازم ونگ کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس، سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر حملے، ممبئی دہشت گرد حملے، ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس اور جج ویڈیو کیس کے مقدمات میں ملوث 17اشتہاری دہشت گردوں کی لسٹ بھجوائی گئی ہے جن میں افتخار علی رہائشی بورے والا، محمد امجد خان رہائشی ملتان، شاہد غفور رہائشی بہاولپور، عبدالرحمان رہائشی بہاولپور، محمد عثمان رہائشی چیچہ وطنی، عتیق الرحمنٰ رہائشی لاہور، ریاض احمد رہائشی حافظ آباد، محمد مشتاق رہائشی کاموکی، میاں سلیم رضا رہائشی لاہور، محمد نعیم رہائشی ڈیرہ غازی خان، عبدالشکور رہائشی کراچی، محمد صابر سلفی رہائشی ملتان، شکیل احمد رہائشی رحیم یارخان شامل ہیں جنکے فیملیز کے ناموں کی لسٹ بھی ساتھ شامل کی گئی ہے۔