کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر اعظم کے ایوان سے اعتماد کے ووٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سا بق وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عدم اعتماد پر پارٹی میں مختلف آراء موجود جسے قیادت پر چھوڑ دیا گیا ہے، اس حوالے سے عدد کوپورا کرنے کے لیے تیاری کی جاتی ہے جبکہ حالات کو دیکھ کر آغاز کیا جاتا ہے ۔ شاہد خاقان عبا سی نے کہا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر پا رٹی میں کبھی بھی اختلاف نہیں رہا تاہم کب اور کیسے کیا جائے اس پرمختلف آراء موجود ہیں جسے پا رٹی کی قیادت پر چھوڑدیا گیا ہے،عدم اعتماد پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے۔