تہران (جنگ نیوز )ایران میں غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں ایک نوجوان غیرت کے نام پر اپنی 17 سالہ بیوی مونا حیدری کا سر قلم کرکے سر ہاتھوں میں لیے سڑکوں پر گھومتا رہا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر بھائی کے ساتھ مل کر اپنی 17 سالہ بیوی کا سر تن سے جدا کرنے کا الزام ہے۔
پولیس نے واقعے کے 4 گھنٹے بعد ملزم اور اس کے بھائی کو اہواز شہر سے گرفتار کرلیا ہے۔