• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بی آر ٹی بس پر پتھراؤ، مسافروں میں بھگدڑ

پشاور(نمائندہ جنگ)ٹائو ن پولیس اسٹیشن کی حدود میں نامعلو م افراد نے بی آر ٹی بس پر پتھرا ئوکردیاجس پر بس کو جزوی نقصا ن پہنچا تا ہم کسی قسم کا جا نی نقصا ن نہیں ہوا ۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد نے یو نیو رسٹی روڈ پر ٹائو ن کے علا قے میں بی آر ٹی بس پر پتھرا ئو کیا جس سے بس کو جزوی نقصا ن پہنچا تاہم کسی قسم کا جا نی نقصا ن نہیں ہوا بس پر پتھرا ئو کے نتیجے میں مسا فرو ں میں بھگدڑ مچ گئی بی آ ر ٹی انتظامیہ نے بس کو روک کر حالا ت پر قا بو پا لیا پولیس نے قریبی سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج لیکر نامعلوم ملزمو ں کیخلاف جرم 427,511کے تحت مقد مہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل متعدد بار نامعلوم افراد نے شعبہ بازار میں بی آر ٹی بسوں پر پتھرائو کی تھی تاہم تاحال اس میں ایف آئی آر درج نہ ہوسکی ۔

اہم خبریں سے مزید