اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی بریت کی اپیل کی سماعت 29مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ بدھ کو چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی بریت کی اپیل کی سماعت کی جس میں احتساب عدالت کی جانب سے بریت درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ سابق صدر کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔