ایمسٹرڈیم (جنگ نیوز) نیدرلینڈز کی خواتین ہاکی ٹیم نے بھارت میں کورنا کے بڑھتے کیسز کے سبب ایف آئی ایچ پروہاکی لیگ میچز نہ کھیلنےکا اعلان کردیا۔ میچ ہوم سائیڈ کے خلاف 19اور 20فروری کو بھوبینشور میں کھیلے جانے تھے۔ڈچ ہاکی حکام کے مطابق عالمی فیڈریشن سے میچز ملتوی کرکے آئندہ نئی تاریخوں میں شیڈول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔