لاہور(نمائندہ جنگ) اسپیشل کورٹ کے جج اعجاز حسن اعوان نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 فروری کی تاریخ مقرر کردی، عبوری ضمانت میں بھی 18 فروری تک توسیع کردی ، مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کو تمام قانون دستاویزات اور بیانات کو فراہم کیے جاچکے ہیں،عدالت پیشی کے موقع پر حمزہ شہباز اور شہباز شریف پیش ہوئے،جج نے استفسار کیا کہ باقی ملزمان کہاں ہیں؟ وکلا نے بتایا دیگر ملزمان کو باہر سیکیورٹی نے روک رکھا ہے اور آج صحافیوں کو بھی عدالت میں داخلے سے روکا گیا۔