لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب حکومت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے اور جلانے کے مقدمے کا ٹرائل لاہور میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سانحہ سیالکوٹ مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہو گا ۔سری لنکن شہری کے قتل کیس کی پیروی پراسیکیوشن کی خصوصی ٹیم کرے گی ۔تین رکنی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کی سربراہی عبدالرئو ف وٹو کریں گے ۔سانحہ سیالکوٹ کیس کی سماعت کی رپورٹ روزانہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔