ملتان( سٹاف رپورٹر ) علامہ سید کاظم حسین نقوی نے کہا کہ پاکستانیوں کا ایران سے تعلق بہت پرانا ہے، دونوں ملک محبتوں کے لازوال رشتوں میں جڑے ہیں، وہ گزشتہ روز خانہ فرہنگ ایران ملتان میں انقلاب اسلامی ایران کی43 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہ حکم خدا وندی کے سامنے سر خم تسلیم کرنا چاہیے،انسان کی فطرتی زندگی وہی ہے جو وہ زمین پر گزارتا ہے سلام دشمن قوتوں کا ایران کے خلاف ہونا ان کے حق پر ہونے کی دلیل ہے۔ پروفیسر حمید رضا صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے ثقافتی تعلقات بہت قدیم ہیں اور وقت کے ساتھ گہرے ہوتے جارہے ہیں،ایرانی ہمارے لے رول ماڈل ہیں۔