اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )صدر مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ اور ایم این اے چوہدری سالک حسین سے ضلعی صدر و پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سپیکر پنجاب اسمبلی زبیر احمد خان، جنرل سیکرٹری فیاض تبسم اور مرکزی نائب صدر شہباز گوشی نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر مجموعی ملکی سیاسی صورتحال، مسلم لیگ کی ضلع راولپنڈی میں تنظیم سازی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔مرکزی قائدین نے مسلم لیگ کی ضلع راولپنڈی کی کارکردگی پر ضلعی صدر زبیر احمد خان، فیاض تبسم اور شہباز گوشی کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جماعت کو مزید گراس روٹ لیول پر منظم کرینگے۔