اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔منی لانڈرنگ کیس کی عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کے مطالبے کی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ اس ضمن میں قانونی اور سیاسی محاذ کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی۔ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ شہباز شریف کا کیس براہ راست دیکھایا جائے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گے۔ تحریک انصاف نے شہباز شریف کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔ منی لانڈرنگ کیس کے فیصلے تک شہباز شریف کو اسمبلی میں تقریر نہیں کرنے دی جائیگی۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی شہباز شریف کی تقریر کے دوران بھرپور احتجاج کریں گے۔