لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) سنٹرل جیل لاڑکانہ میں جیل انتظامیہ اور قیدیوں کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد یرغمال بنائے جانیوالے ساتوں جیل پولیس اہلکار چھوڑ دئیے گئے۔ چھوڑےجانے والے اہلکاروں میں ایک ہیڈ کانسٹبل اور چھ کانسٹبل شامل ہیں۔ جیل میں قتل کے مقدمے میں ملوث ایک قیدی محمد علی کھوکھر کی شکارپور جیل منتقلی کے بعد جیل کے اندر کشیدگی کے بعدقیدیوں نے جیل کے سات پولیس اہلکاروں کو جبری طور بیرک میں بند کرکے مطالبہ منوانے کے لئے یرغمال بنا لیا تھا۔