لاہور (نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے مہنگائی کیخلاف دھرنے شروع،آج شیخوپورہ ،23مارچ کولاہورمیں ہوگا،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ناکام اورنااہل حکومتی ٹیم سیاست اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہو چکی ۔ عمران خان اپنی ناکامی تسلیم کریں، قوم سے معافی مانگیں اور استعفا دے کر عوام سے نئے مینڈیٹ کے لیے رجوع کریں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیںعدم اعتمادلاناہی چاہتی ہیں تو یہ بھی طے کرلیںکہ کامیابی کے فوراً بعد نئے قومی انتخابات کے لیے اسمبلیوں سے اجتماعی استعفا دے دیں۔ بیرونی قرضوں میں گزشتہ ساڑھے تین سال میں 27ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ چترال سے لے کر کراچی تک لوگ مہنگائی، بدامنی اور بے روزگاری سے تنگ ہیں، خودکشیاں کرنے پرمجبورہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سوات مدرسہ حقانیہ سنگھوٹہ میں تقریب تکمیل بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دوسری جانب مہنگائی ،بے روزگاری ،لاقانونیت اور حکومت کی بیڈ گورننس کے خلاف جماعت اسلامی وسطی پنجاب کا پہلا دھرنا آج 13فروری کمپنی باغ شیخو پورہ میں ہوگا ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق، امیر پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری اورامیر شیخوپورہ رانا تحفہ دستگیر دھرنے کی قیادت کریں گے۔