اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے شہریوں کو انتظار کی زحمت سے بچانے کیلئے دن میں 2مرتبہ کھلی کچہری کے انعقاد کا حکم دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی اور بہتر سروس ڈلیوری اولین ترجیح ہے۔ سی پی او نے کہا کہ سروس ڈیلیوری میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ یاد رہے اس سے قبل روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا تھا تاہم سی پی او کے احکامات سے ایک دن میں دو بار کھلی کچہریوں میں شہریوں کے مسائل کا موثر حل یقینی بنایا جا سکے گا۔