• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاب مسلم خواتین کی عزت اور پہچان ہے‘دختران اسلام کوئٹہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)دختران اسلام کوئٹہ کے زیراہتمام انڈیا میں مزاحمت کی علامت بننے والی مسکان خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا خواتین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے مقررین نے کہا کہ حجاب مسلم خواتین کی عزت اور پہچان ہے انڈیا میں مسکان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ تشویشناک ہے حجاب کے خلاف مودی سرکار اور انڈین ہائیکورٹ کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیںتعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی لگانے کا فیصلہ کوئی غیر دانشمندانہ اورخواتین کے حقوق کے خلاف ہے مسکان کی بہادری سے ہمارا ایمان تازہ ہوا ہے حجاب پرپابندی کیخلاف ڈٹ کرمقابلہ کرتے رہینگے مسکان اکیلی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ اس کے ساتھ ہے ۔
کوئٹہ سے مزید