• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر نوشین کی فارنزک رپورٹ پر الزامات مسترد

جام شورو (نامہ نگار) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر نوشین کے کیس میں ڈی این اے رپورٹ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈی این اے لمس ٹیسٹنگ کی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ڈی این اے رپورٹ کو خفیہ رکھا جاتا ہے، الزام تراشی ادارے کی ساکھ کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ لمس کے ایڈیشنل رجسٹرار اور میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر سروپ بھاٹیہ نے اپنے جاری کردہ تردیدی بیان میں متوفی نوشین کے نمونوں سے حاصل کردہ نامعلوم ڈی این اے پروفائل کا متوفی نمرتا کے نمونوں سے حاصل کردہ نامعلوم ڈی این اے پروفائل سے مماثلت ڈی این اے لیبارٹری کے ڈی این اے ڈیٹا بیس کی معمول کی مشق اور کام ہے۔ڈی این اے لیبارٹری کا اولین فرض ہے کہ وہ ڈی این اے کے نتائج کی رہنمائی اور وضاحت تحقیقاتی ایجنسیوں کو کرے کیونکہ مجرم کی بروقت نشاندہی کیلئے مزید تفتیش کا آغاز کیا جا سکتا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے کسی بھی واقعے اور جرم کو روکا جا سکے۔ ڈی این اے ٹیسٹنگ کی رپورٹ کو سختی سے خفیہ رکھا جاتا ہے۔ مرحومہ نوشین کی مذکورہ رپورٹ 26 جنوری 2022 کو خفیہ طور پر متعلقہ حکام کو بھیجی گئی تھی اور اس یونیورسٹی پر کسی بھی طرح سے الزام لگانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کی انتظامیہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی دوسرے ادارے پر الزام تراشی کے بجائے اپنے اپنے مسائل پر توجہ دیں تاکہ مجرم کی نشاندہی کی جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید