سکھر ( بیورورپورٹ ) ڈی آئی جی سکھر طارق عباس قریشی کا تھانہ تماچانی پر چھاپہ، ایس ایچ او تھانہ تماچانی جاوید میمن کو لاکپ کردیا گیا، متعلقہ تھانے میں خاتوں کو حراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ڈی آئی جی سکھر رینج طارق عباس قریشی نے گذشتہ روز تھانہ تماچانی پر چھاپہ مار کر ایس ایچ او تماچانی جاوید میمن کو لاکپ کر دیا ہے، کاروائی کے حوالے سے پولیس زرائع کے مطابق کاروائی سکھر بورڈ آفس کے نزدیک کی رہائشی ایک مسمات نزہت کی درخواست پر کی گئی، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او جاوید میمن مجھے میرے موبائل فونز پر بلاجواز تنگ کرتا تھا اور حراساں کر کے بلیک میل کر رہا ہے جس پر ڈی آئی جی سکھر جناب طارق عباس قریشی نے سکھر کے تھانہ تماچانی میں چھاپہ مار کر ایس ایچ او تماچانی کے خلاف مقدمہ درج کر ایا اور لاکپ کر دیا، مذید تفتیش کی جارہی ہے۔