• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس حکومت میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ پر مجبور ہوگئے، مریم نواز

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہے،اس حکومت نے عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔ اپنی ٹوئٹ میں مریم کا کہنا تھاکہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کے دسترس سے باہر ہوگئی، عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید