لاہور ( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ، گزشتہ روز چیک اپ کیلئے نجی ہسپتال لے جایا گیا ،جس کی وجہ سے ان کی امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات سمیت تمام مصروفیات منسوخ کر دی گئیں۔
دونوں قائدین کی ملاقات کا نیا شیڈول چند دنوں میں جاری کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لئے آصف زرداری چند روز قبل سرگرم ہوئے تھے اور انہوں نے اپنا پڑاؤ پنجاب میں ڈالا ہوا تھا۔